نئی دہلی، 22 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے راجیو سکسینہ کی عبوری ضمانت مدت 25 فروری تک بڑھا دی ہے۔اسے 3600 کروڑ روپے کے آگسٹا ویسٹ لینڈ منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔خصوصی جج اروند کمار نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ (ایمس) کی میڈیکل رپورٹ کو پڑھنے کے بعد سکسینہ کو راحت دی۔عدالت نے کہا کہ اس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اگلی تاریخ 25 فروری کو ہوگی۔عدالت نے 14 فروری کو سکسینہ کو سات دنوں کی عبوری ضمانت دی تھی اور ایمس سے کہا تھا کہ سکسینہ کی صحت پر وسیع طبی رپورٹ پیش کرے۔سکسینہ نے ڈینٹل بنیاد پر ضمانت کا مطالبہ کیا اور عدالت سے کہا کہ وہ دل کی بیماری اور’لیوکیمیا ‘ میں مبتلاہے۔